امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 4 سے 6 اگست تک اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 4 سے 6 اگست تک روم میں ہوگا،امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔28جولائی (اے پی پی):امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 4 سے 6 اگست تک اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔شنہوا کے مطابق امریکی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مذاکرات میں پائلٹ زونز کے عمل کو وسعت دینے، سرحدی تنازعات کے تمام باقی ماندہ معاملات حل کرنے اور جامع امن و سلامتی کے معاہدے کی جانب پیش رفت بارے بات چیت کی جائے گی۔فریم ورک معاہدہ 2 مارچ کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سامنے آیا تھا جس کا مقصد تنازعے کا خاتمہ تھا۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو جنوبی لبنان کے دو پائلٹ زونز سے مرحلہ وار انخلا کرنا ہوگا جبکہ لبنانی فوج کو جنوبی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔








