اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کےبنکوں کوسہولتیں دینےکی مدت میں توسیع کرے، یورپی ممالک کامطالبہ

106

لندن ، پیرس، برلن ۔29نومبر (اے پی پی):برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے بینکنگ سروسز کے لیے ضروری خدمات کی مدت میں توسیع کرے اور یہ توسیع کم از کم ایک سال پر محیط ہونی چاہیے۔

العربیہ کے مطابقیورپ کے تینوں اہم ملکوں نے یہ مطالبہ ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ تینوں اہم یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اسرائیل 30 نومبر کو ختم ہونے والی ‘انڈیمینیفیکشنز’ کی مدت میں توسیع کردے۔

ان تینوں کا کہنا ہے کہ ان ادائیگیوں کے معاملے میں فلسطینی اتھارٹی کے لیے سہولت و مواقع کو کم نہ کیا جائے۔