اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ

61
Anti-government protests
Anti-government protests

مقبوضہ بیت المقدس۔8اپریل (اے پی پی):اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔الجریزہ کے مطابق اسرائیل میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دارالحکومت تل ابیب میں احتجاج کی علامت بننے والے ڈیموکریسی سکوائر اور کپلان سٹریٹ میں ہجوم روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

حکومت کی ناکام پالیسیوں پر احتجاج کرنے والے مظاہرین چاہتے ہیں کہ حکومت جلد از جلد تبدیل ہو۔ مظاہرین نے غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی۔مظاہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ نیتن یاہو اب عوام کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ صرف جنگ کرتے ہیں، شہریوں کو امن اور شفا کی ضرورت ہے۔