قاہرہ۔8اپریل (اے پی پی):مصر نے غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔شنہوا کے مطابق مصر کی سٹیٹ انفارمیشن سروس کے چیئرمین دیا راشوان نے کہا کہ جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے لیے خوراک، طبی امداد اور غذائی سامان لے جانے والے ٹرکوں کی تعداد کم از کم 300 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ 7اکتوبر سے اب تک 19,354 ٹرک …
مصر کا غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

مزید خبریں
قاہرہ۔8اپریل (اے پی پی):مصر نے غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔شنہوا کے مطابق مصر کی سٹیٹ انفارمیشن سروس کے چیئرمین دیا راشوان نے کہا کہ جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے لیے خوراک، طبی امداد اور غذائی سامان لے جانے والے ٹرکوں کی تعداد کم از کم 300 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ا
نہوں نے کہاکہ 7اکتوبر سے اب تک 19,354 ٹرک رفح کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں جن میں 19,952 ٹن طبی سامان، 10,435 ٹن ایندھن، 12 لاکھ 23ہزار 452ٹن خوراک، 26ہزار692ٹن پانی ،2ہزار23ٹن خیمے ، ترپالیں ، 44ہزار 103ٹن دیگر سامان اور 123ایمبولینس شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ غزہ سے 3,764 زخمی اور بیمار 6,191 افراد کو طبی علاج کے لیے مصر بھیجا گیا۔








