بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نےمسلح افواج کے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ دفاع آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
یومِ دفاع آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نےمسلح افواج کے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ دفاع آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
بی آئی ایس پی کی جانب سے یومِ دفاع کے موقع پر جاری پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ 1965میں قوم کے سپوتوں نے بے مثال بہادری اور فرض شناسی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے،6ستمبر کا جذبہ ایک بار پھر آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی میں نمایاں ہوا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ معرکۂ حق کی فتح قومی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب ہے، یہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم، حوصلے اور بہادری کا ثبوت ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مضبوط دفاع کے ساتھ معاشی استحکام اور ترقی پاکستان کی طاقت کی بنیادی اساس ہیں، روشن، محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر نوجوان نسل سمیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ملکی دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔







