شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،شزہ فاطمہ خواجہ

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ ہم شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ان کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ ہم شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ان کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت قوم کا فخر ہے، معرکہ حق میں ہماری افواج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔