اسرائیل نے امریکا کو ایران جنگ میں شامل ہونے کے لئے مجبور نہیں کیا، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب ۔20مارچ (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیل نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے لئے مجبور کیا۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف بھی کی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا …

تل ابیب ۔20مارچ (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیل نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے لئے مجبور کیا۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف بھی کی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی واقعی ایسا سوچ سکتاہے کہ کوئی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا سکتا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نےکہاکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ وہی فیصلے کرتے ہیں جو امریکا کے مفاد میں درست سمجھتے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ وہ 40 سال سے ایران سے متعلق مبینہ خطرے کے بارے میں عوامی طور پر بات کر رہے ہیں اور صدر دونلڈ ٹرمپ نے بھی کئی سالوں سے یہ موقف اپنا رکھا ہے۔ڈی ڈبلیو کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ان صنعتوں کو تباہ کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں جو میزائلوں کی تیاری کو ممکن بناتی ہیں۔ ایران کے پاس اب یورینیم کی افزودگی اور بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت نہیں رہی۔اسرائیلی وزیر اعظم نے تفصیلات فراہم کیے یہ اشارہ بھی دیا کہ زمینی کارروائیاں جاری جنگ کا ایک ضروری حصہ ہو سکتی ہیں لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے گریزاں ہیں۔