اسرائیل کا آئرلینڈ میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

125

تل ابیب ۔16دسمبر (اے پی پی):اسرائیل نے آئرلینڈ میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

العربیہ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آئر لینڈ کی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کیا گیا ۔

اس امر کا اعلان اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے اپنے بیان میں کیا ۔یاد رہے کہ اسرائیل آئر لینڈ کی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی وجہ سے اپنا سفیر پہلے ہی واپس بلا چکا ہے

اسرائیل نے آئر لینڈ سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ ماہ مئی میں فلسطینی کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے رد عمل میں کیا تھا۔