اعلیٰ سفارتی وفد جلد شام جاکر نئی رجیم سے رابطے کرے گا،فرانسیسی وزیر خارجہ

پیرس ۔16دسمبر (اے پی پی):فرانس کا اعلیٰ سفارتی وفد شام کی نئی صورت حال کے جائزے کے لیے دمشق جائے گا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ بات فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ فرانس کا ایک اعلیٰ سفارتی وفد شام کی نئی صورت حال کے جائزے کے لیے جلد دمشق جائے گا اور نئی رجیم کے ساتھ رابطے شروع کئے …

پیرس ۔16دسمبر (اے پی پی):فرانس کا اعلیٰ سفارتی وفد شام کی نئی صورت حال کے جائزے کے لیے دمشق جائے گا۔

اے ایف پی کے مطابق یہ بات فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ فرانس کا ایک اعلیٰ سفارتی وفد شام کی نئی صورت حال کے جائزے کے لیے جلد دمشق جائے گا اور نئی رجیم کے ساتھ رابطے شروع کئے جائیں گے۔

ا ن کا کہنا تھا کہ ہماری سفارتی ٹیم شام میں اپنی املاک کا کنٹرول واپس لینے کا اقدام کرے گی، نئی رجیم کے ساتھ ابتدائی رابطے قائم کئے جائیں گے،ہمیں شامی عوام کی فوری ضرورتوں کو بھی سمجھناچاہیے ۔