اسرائیل کا مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں شرکت سے باضابطہ انکار

Israeli ambassador
Israeli ambassador

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر رواں سال مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر یعقوب نجال اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کے وکیل اسحاق مولخو نے فرانسیسی امن مندوب کو مطلع کیا ہے کہ وہ فلسطین اسرائیل امن بات چیت کی بحالی کے لیے پیرس کی کوششوں سے منعقد کی جانے والی امن کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے