اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

63

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف جمعہ کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی و سماجی تنظیموں اورصحافتی تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے احتجاجی میں یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی نے شرکت کی اور فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرین نے فلسطینی نہتے عوام پر بمباری کی شدید مذمت کی جبکہ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا سخت نوٹس لیں۔