غزہ۔15مئی (اے پی پی):اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں چودہ منزلہ الجلاء ٹاور پر بمباری کرکے اسے زمین بوس کردیا ہے۔ اس کثیرمنزلہ عمارت میں’ایسوسی ایٹڈ پریس’ اور دیگر میڈیا ہائوسز کے دفاتر موجود تھے
۔ الجلا ٹاور کو چار میزائل داغ کر مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس حملے سے قبل غزہ کے دوسرےبڑے ٹاور الجلا ٹاور کے رہائشیوں کو اسے خالی ہونے کے لیے ایک گھنٹے کی مہلت دی تھی۔
ٹاور کے مالک کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی فوج کا فون آیا ہے کہ عمارت جس میں متعدد دیگر اپارٹمنٹس اور دفاتر بھی شامل ہیں کو نشانہ بنایا جائے گا۔جواد مہدی نے کہاکہ ان سے عمارت میں جانے کو کہا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام باشندوں کو نکال لیا گیا ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس ایک گھنٹہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر کوئی عمارت سے باہر چلا گیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کا عملہ اور عمارت کے رہائشی انتباہ کی اطلاع ملنے پر عمارت خالی کر گئے۔ب
عد ازاں اسرائیلی فوجی ترجمان نے ملٹری ریڈیو پر ٹاور کو تباہ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اس عمارت میں رہنے ولاوں کو حماس انسانی ڈھال کے طور استعمال کر رہا تھا،اس نے اس عمارت میں اپنے فوجی اثاثے اور ملٹری انٹیلی جنس کو محفوظ کر رکھا تھا۔