غزہ ۔21نومبر (اے پی پی):حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہاکہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہاکہ ہم جنگ بندی پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں اور ہمارے گروپ نے قطری ثالثوں کو اپنا جواب پہنچا دیا ہے۔واضح رہے مذاکرات کار 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران پکڑے گئے تقریباً 240 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی اجازت دینے کے لیے ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔
مذاکرات سے واقف دو ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ عارضی معاہدے میں پانچ روزہ جنگ بندی شامل ہے، جس میں زمینی جنگ بندی اور جنوبی غزہ پر اسرائیلی فضائی کارروائیوں کی حد شامل ہے۔