اسرائیل کے لبنان پر حملے، ایمریٹس ایئر کی بیروت کے لیے پروازوں کی معطلی میں 31 دسمبر تک توسیع

102

دبئی ۔20نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ’’ ایمریٹس ایئر ‘‘ نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے پیش نظر بیروت کے لیے پروازوں کی معطلی میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی ۔

گلف ٹو ڈے کے مطابق ایمریٹس ایئر نے عراق اور لبنان کے لئے پروازوں کی اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں جن کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد جانے والی پروازیں 30 نومبر تک جبکہ لبنان کے دارالحکومت بیروت جانے والی پروازیں 31 دسمبر تک منسوخ کر دی گئی ہیں ۔