بیروت۔20نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد دو ماہ کے دورا ن200 سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں، وہاں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہورہے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں …
لبنان میں اسرائیلی حملوں کے دو ماہ کے دورا ن200 بچے شہید ہو چکے ہیں، یونیسف

مزید خبریں
بیروت۔20نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد دو ماہ کے دورا ن200 سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں، وہاں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہورہے ہیں۔
العربیہ اردو کے مطابق یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی شہادت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان شہادتوں کے ساتھ ان لوگوں کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو اس تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ادھر،لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے اب تک 3,516 افراد شہید ہو چکے ہیں۔








