اسرائیل کے لبنان کے علاقے ضاحیہ پر فضائی حملے جاری،شہریوں کو عمارتیں خالی کرنے کا انتباہ

90
Security Council

بیروت۔2اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل نے لبنان کے دار الحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر بدھ کی صبح فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ العربیہ اردو کے مطابق فضائی حملوں میں ضاحیہ میں حارہ حریک اور برج البراجنہ کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا ،اس کے علاوہ بیروت کی فضا میں اسرائیلی جاسوس طیاروں نے بھی پروازیں کیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ اب جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ میں اہداف پر حملے کر رہی ہے، اس دوران شویفات العمروسیہ کے محلے میں عمارتوں کو خالی کر دینے کے لیے نیا انتباہ بھی جاری کیا گیا۔انتباہی پیغام میں اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ضاحیہ کی آبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ حزب اللہ کے زیر انتظام خطرناک تنصیبات کے قریب موجود ہیں، آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے اپنی عمارتوں کو فورا خالی کر دیں اور ان سے 500 میٹر کی دوری پر چلے جائیں۔