اسرائیل کے یمنی شہر صنعا پر حملے قابل مذمت ، حوثیوں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی تشویش ناک ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔27دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے یمنی شہر صنعا پر حملے قابل مذمت اور حوثیوں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی تشویش ناک ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا اسرائیل اور یمنی حوثیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی بالخصوص صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، بحیرہ احمر کی بندرگاہوں اور یمنی پاور …

اقوام متحدہ۔27دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے یمنی شہر صنعا پر حملے قابل مذمت اور حوثیوں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی تشویش ناک ہے۔

اردو نیوز کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا اسرائیل اور یمنی حوثیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی بالخصوص صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، بحیرہ احمر کی بندرگاہوں اور یمنی پاور سٹیشنز پر اسرائیلی فضائی حملے تشویشناک ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے، مغربی ساحلی پٹی پر تین بندرگاہوں کے ساتھ حوثی گروپ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا تھا، ان حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو ئے۔اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو اسرائیل کے صنعا ایئرپورٹ پر حملوں کے دوران عالمی ادارہ صحت ( ڈوبلیو ایچ او ) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس وہاں موجود تھے تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر حملے میں انفراسٹرکچر کو بہت نقصان ہوا لیکن وہ محفوظ رہے۔ایکس پر اپنی پوسٹ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے لکھا کہ ہمارے جہاز کے عملے کا ایک فرد زخمی ہوا۔

مزید خبریں