ڈینگی کے مکمل تدارک کے لیے تمام متعلقہ محکمے ،فیلڈ ٹیمیں مربوط انداز میں مؤثر اقدامات یقینی بنائں، ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی لاروا کی تلفی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔
مکمل تدارک ڈینگی کے لیے تمام متعلقہ محکمے ،فیلڈ ٹیمیں مربوط انداز میں مؤثر اقدامات یقینی بنائں، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری
سیالکوٹ۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈینگی کے مکمل تدارک کے لیے تمام متعلقہ محکمے ،فیلڈ ٹیمیں مربوط انداز میں مؤثر اقدامات یقینی بنائں، ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی لاروا کی تلفی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نےاپنے دفتر میں محکمہ صحت کے افسران کے منعقدہ ڈینگی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں، ہاٹ سپاٹس، ڈینگی سرویلنس، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے ممکنہ افزائشی مقامات کی نشاندہی کرکے فوری طور پر صفائی ستھرائی لاروا تلفی کے اقدامات کیے جائیں ، فیلڈ سرگرمیوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں مانیٹر کریں اور ڈینگی کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ سی ای او ہیلتھ نے سپرے پمپس اور دیگر ضروری آلات کی دستیابی و کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے تمام آلات کو فعال حالت میں رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں بھرپور محنت جاری رکھیں اور عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔








