29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسرا یونیورسٹی میں نوجوانوں کے لیے پاکستان آرمی اسکالرشپس اور کورسز سے...

اسرا یونیورسٹی میں نوجوانوں کے لیے پاکستان آرمی اسکالرشپس اور کورسز سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 06 مئی (اے پی پی):اسرا یونیورسٹی حیدر آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز اینڈ ایتھلیٹکس کے تحت پاکستان آرمی سکالرشپس اور کورسز سے متعلق ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر (S&RC) حیدرآباد سے لیفٹیننٹ کرنل پارس اور میجر الماس تھے۔ معزز مہمانوں نے وائس چانسلر اسرا یونیورسٹی ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سہیل قاضی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسرا یونیورسٹی اپنے طلباء کے لیے مختلف پیشہ ورانہ راستے کھولنے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان آرمی جیسے قومی اداروں کے ساتھ اشتراک نوجوانوں میں نظم و ضبط، خدمت اور قیادت کے جذبے کو پروان چڑھاتا ہے۔

انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شرکت پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر (S&RC) حیدرآباد سے لیفٹیننٹ کرنل پارس نے سیشن میں پاکستان آرمی کی ایک پُر اثر پریزنٹیشن پیش کی جس میں پاکستان آرمی میں نوجوانوں کے لیے دستیاب مختلف اسکالرشپس، پروفیشنل کورسز اور کیریئر کے مواقع تفصیل سے بیان کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی دنیا کی مایا ناز فورسز میں سے ایک ہے اور مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری افواج دنیا میں چھٹے نمبر کی بہترین افواج ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایمان، تقوہ، جہاد اور شہادت پر یقین رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مرد اور خواتین کے لئے پاکستان آرمی میں شمولیت کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا اور کہا کہ آپ لوگ میڈیکل آفیسر، ڈینٹل آفیسر، اسپیشلائزیشن سرجن، گائناکالاجسٹ، سایئکا لوجسٹ، لاء آفیسر، ایجوکیشن آفیسر اور انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے بھی پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے سینئر اراکین، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان آرمی اور اسرا یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593383

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں