اسسٹنٹ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ اور اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر کا مختلف بازاروں کا دورہ

240
Anti-encroachment squad
Anti-encroachment squad

ایبٹ آباد۔ 15 جولائی (اے پی پی):ٹی ایم او شکیل حیات اور ٹی او آر عابد خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ اور اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر نے سکواڈ کے ہمراہ ایبٹ آباد کے مختلف بازار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آپریشن کرتے ہوئے ٹی ایم اے عملہ نے عیدگاہ روڈ، ایمپائر روڈ اور مین بازار سے تمام عارضی تجاوزات/ریڑھی پھٹہ جات کو ہٹا دیا اور دکانداروں کو بتایا کہ اپنی دکانوں کے باہر کسی قسم کی تجاوزات نہ کریں، شہر/بازار کو عام عوام کیلئے کشادہ کرنے میں ٹی ایم اے کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کر کے ان پر بھاری جرمانے اور ان کا سامان ضبط کیا جائے گا۔