اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال كا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

134
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمبڑیال کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

سمبڑیال۔ 22 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے منڈی میں بولی کا جائزہ لیا اور قیمتیں چیک کیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ قیمتوں سے تجاوز نہ کیا جائے ،زیادہ قیمت وصول کرنے یا ناپ تول میں کمی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی،ایگری کلچر آفیسرذیشان گورائیہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔