اسسٹنٹ کمشنرکا شہر کے مختلف ہو ٹلوں اور تندوروں پر روٹی اور نا ن کی قیمتوں کا جائزہ

5

سرگودھا ۔ 18 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا سید اسد گیلانی نے شہر کے مختلف ہو ٹلوں اور تندوروں پر روٹی اور نا ن کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت اور عوامی شکایت پر انہوں نے مقررکر دہ نر خوں سے زائد نر خ پر روٹی اور نا ن فروخت کر نیوالے تندور اور ہوٹل مالکا ن پر بھاری جر ما نے عائد کئے اور آئندہ مقرر کردہ ریٹس پر روٹی اور نان فروخت کرنےکی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکو متی نر خوں سے زائد نر خ پرروٹی و نا ن کی فروخت کر نیوالے ہو ٹل و تندور مالکا ن کونہ صرف بھاری جر ما نے کئے جا ئیں گے بلکہ تندوروں اور ہوٹلوں کو سیل بھی کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء صرف فروخت نا کرنے والے مجرم ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔