بٹگرام۔ 5 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر الائی کے ہمراہ سروس ڈلیوری سنٹر تحصیل الائی کا دورہ کے دوران ایس ڈی سی کے مختلف سیکشنز چیک کئے اور سٹاف حاضری چیک کی۔ دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر الائی نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے سروس ڈلیوری سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی اور ان سے ایس ڈی سی سنٹر میں فراہم کی جانے والی ریونیو سروسز اور درپیش مسائل کے حوالہ سے پوچھ گچھ کی۔ شہریوں کو سروس ڈلیوری کا معائنہ اور مسائل کے حل کے حوالہ سے سب رجسٹرار، تحصیلداران، ایس ڈی سی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈلیوری سنٹرکو ہدایات جاری کیں۔