اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کی مشترکہ ٹیم کا قصبہ اوکانوالہ میں چھاپہ، غیر معیاری کھاد برآمد ،ملزم گرفتار

163
Substandard fertilizer
Substandard fertilizer

چیچہ وطنی۔ 04 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ ٹیم نے قصبہ اوکانوالہ میں چھاپہ مار کربھاری مالیت کی غیر معیاری کھاد برآمدکرلی،کھاد ڈیلر بھی گرفتار،

ترجمان کے مطابق اے سی مہتاب بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید کی قیادت میں مشترکہ ٹیم نے قصبہ اوکانوالہ میں واقع کھاد کی ایک دکان پر اچانک چھاپہ مار کر 15لاکھ روپے مالیت کی غیر معیاری کھاد برآمد کرلی اور کھا دڈیلر نوید کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا،

چھاپہ مار ٹیم نے قبضہ میں لی گئی جعلی کھاد تھانہ اوکانوالہ منتقل کر دی،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔