- Advertisement -
سمبڑیال۔ 30 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے بنیادی مرکز صحت بھوپالوالہ کادورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے بنیادی مرکز صحت بھوپالوالہ تحصیل سمبڑیال کا دورہ کیا ، اس دوران انہوں نے صفائی اور تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں علاج کیلئے موجود مریضوں سے ملاقات کی اور انتظامات بارےجانچ پڑتال کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590306
- Advertisement -