اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری

سیالکوٹ ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ائیرپورٹ چوک سمبڑیال اور روڈ پر لائٹوں سے روشن کیا گیا ہے،سمبڑیال شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ روڈ کی صفائی ستھرائی اور فٹ پاتھ پر رنگ روغن کا …

سیالکوٹ ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ائیرپورٹ چوک سمبڑیال اور روڈ پر لائٹوں سے روشن کیا گیا ہے،سمبڑیال شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ روڈ کی صفائی ستھرائی اور فٹ پاتھ پر رنگ روغن کا کام جاری ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہر کا سروے کررہی ہیں اور ناجائز تجاوزات، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ریڑھی بانوں اور تھڑوں کے خلاف بھر پور ایکشن لے رہی ہیں جس کی بدولت غیرقانونی پارکنگ سے ہونے والا ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا۔ اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹٰی ایم اے سمبڑیال کا عملہ صفائی ستھرائی میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ،شجرکاری مہم کے تحت گرین بیلٹ پر پودوں کی دیکھ بھال اور ان کو پانی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔