خانیوال ،یوم دفاع کے موقع پر سپورٹس اینڈ یوتھ آفییرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس مقابلے منعقد ہوئے

یوم دفاع پاکستان چھ ستمبر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ آفییرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گئے ،جن میں باسکٹ بال، کرکٹ ہاکی، فٹبال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل تھے

خانیوال ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع پاکستان چھ ستمبر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ آفییرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گئے ،جن میں باسکٹ بال، کرکٹ ہاکی، فٹبال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل تھے۔ یہ مقابلے تحصیل میاں چنوں، کبیر والا جہانیاں اور خانیوال میں منعقد کروائے گئے، ان مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرزا ندیم سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب تھے۔

ان کے ہمراہ حاخی عنبر بشیر احمدصدر ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن ، عبدالجبار صدر فٹبال ایسوسی ایشن برہان علی بوبی انٹرنیشنل فٹبالر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ تحصیل سپورٹس افیسر خانیوال تحصیل سپورٹس افیسر جہانیاں کبیر والا میاں چنوںتھے مہمانان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔