کراچی۔ 07 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ /چانسلر سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہر شعبہ تعلیم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی )سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔جامعات کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، وزیراعظم کا وژن ہے کہ پاکستان کی سالانہ آئی ٹی ایکسپورٹس 25ارب ڈالر سے تجاوز کریں۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ …
ہر شعبہ تعلیم میں مصنوعی ذہانت سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنرسندھ محمد نہال ہاشمی

مزید خبریں
کراچی۔ 07 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ /چانسلر سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہر شعبہ تعلیم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی )سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔جامعات کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، وزیراعظم کا وژن ہے کہ پاکستان کی سالانہ آئی ٹی ایکسپورٹس 25ارب ڈالر سے تجاوز کریں۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں سندھ کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور چانسلرز سے ملاقات کے دوران کیا۔
سرکاری و نجی جامعات کے نمائندگان نے فنڈنگ، سولر پینلز کی تنصیب، ریٹائرمنٹ کے بعد فیکلٹی کی دوبارہ تعیناتی، فیکلٹی کے ٹیکس کی شرح میں کمی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ جدید تعلیم سے آراستہ نوجوان پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے ضامن ہیں۔ ریگولیٹری باڈیز کو جامعات کو مزید مو ثر انداز میں سہولیات اور معاونت فراہم کرنا ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹس کے ہدف کے حصول میں جامعات اور نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور نجی جامعات کے چانسلرز کی تجاویز و سفارشات پر جلد عمل درآمد کی بھرپور کوشش کروں گا۔
گورنر سندھ نے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو جامعات کے مسائل کے حل کے لیے جامع فریم ورک کی تیاری میں تعاون کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جامعات نوجوانوں کو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی، تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کریں۔ ملاقات میں سندھ کی 10 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر نمائندگان شریک ہوئے،30سے زائد نجی جامعات کے چانسلرز، وائس چانسلرز اور دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
سرکاری جامعات کی جانب سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین میمن اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف لاکی وائس چانسلر جسٹس (ر) ڈاکٹر کوثر سلطانہ سمیت دیگر وائس چانسلرز شریک تھے جبکہ نجی جامعات کی جانب سے جناح یونیورسٹی فار ویمن کے چانسلر وجیہ الدین، انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ کے نائب صدر ڈاکٹر محمد الطاف موکاتی سمیت دیگر چانسلرز و نمائدگان نے شریک تھے۔








