حیدرآباد۔ 31 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد بلوچ اور مختیارکار علی شیر بدرانی کی قیادت میں تعلقہ لطیف آباد یونٹ نمبر 4 میں غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی سیلنڈرز کی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سعود بلوچ نے یونٹ نمبر 4 میں غیر قانونی ایل پی جی کی 3 دکانوں کو سیل کر دیا ہے
جبکہ 3 افراد کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کی جانب منتقل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سعود بلوچ کے مطابق گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی فلنگ پوائنٹ کا قیام غیر قانونی ہے تاہم ایسے تمام ایل پی جی فلنگ پوائنٹس کو سیل کر وایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔