اسسٹنٹ کمشنر و حساس اداروں کی چینی کے گودام پر مشترکہ کارروائی ، ذخیرہ شدہ 1500 بوری چینی برآمد ، گودام سیل

249
ذخیرہ شدہ 1500 بوری چینی برآمد

عارف والا ۔15 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر اور حساس اداروں نے چینی کے گودام پر مشترکہ چھاپہ مار کر ذخیرہ شدہ 1500 بوری چینی برآمد کر لی اور گودام کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 75/ای بی میں اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل نے حساس اداروں سے ملکر گودام پر کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ شدہ 1500 بوری چینی برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ملک محمد افضل نے بتایا کہ ذخیرہ شدہ چینی کنٹرول ریٹ پر عوام کو میسر ہو گی ۔