اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج کا بازار کا دورہ ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا

108

پسرور۔28اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمرمحمود منج نےبازار کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور متعدد گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے۔

انہوں نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے پسرور اور گردونواح میں پانچ عدد غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والی دکانوں سے مشینیں ضبط کر کے انکے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کے لیے سول ڈیفنس کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کے سلسلے میں مختلف ہالز کی چیکنگ بھی کی اور خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کو جرمانے عائد کیے۔