بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل ) کھیلا جائے گا

احمد آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل(منگل کو) نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارتی خواتین ٹیم نے ابتدائی ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو 59 رنز …

احمد آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل(منگل کو) نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

بھارتی خواتین ٹیم نے ابتدائی ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو 59 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان بھارتی ویمنز ٹیم کو 76 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (منگل )کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، یہ میچ نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گی ۔

مزید خبریں