اسسٹنٹ کمشنر کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا دورہ

145

نوشہرہ ورکاں ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی صورت ظاہر کرنے کے لیےمتحرک ہیں۔انہوں نے چیف آفیسر خالد رشید اور سینٹری انسپکٹر محمد لقمان کے ہمراہ صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا دورہ کیا ۔انہوں نے صفائی میں مزید بہتری لانے کےلئے ہدایات جاری کیں اور شہر میں موجود نہر کنارے اور مرحلہ وار ببر روڈ صفائی کا جائزہ لیا۔