اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کی کارروائی ،غیر قانونی بورنگ وبانڈری وال پر کام رکوادیا

98

کوئٹہ۔ 27 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بہادر خان کاکڑنے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بورنگ وبانڈری وال پر کام رکوادیا۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی بورنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرکچلاک بہادر خان کاکڑ نے مشرقی بائپاس پر غیر قانونی بورنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےبورنگ اور غیر قانونی باونڈری وال کا کام روک کر مشینری بند کردی ۔اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے کہاکہ بورنگ مالک کو این او سی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔این او سی حاصل کرنے تک کام بند رہیگا۔