کہوٹہ، 01 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے شہر میں گرینڈ آپریشن شروع کردیا اے سی کہوٹہ کی جانب سے زائد منافع خوروں کے خلاف بھی کاروائیاں کی گئی جبکہ نالوں، تھڑوں سمیت سڑکوں میں لگایا گیا سامان ضبط کر لیا گیا، دکانوں کے سامنے بنے تھڑوں کو توڑ دیا گیا،
زائد منافع خور دوکانداروں کو جرمانے کئے گئے، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کا کہنا تھا کہ کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔