اسلامیہ یونیورسٹی میں ریگولروائس چانسلرکی تعیناتی کے حوالے سے انٹرویوز کاعمل جلدشروع ہوگا

80

بہاول پور۔ 24 جنوری (اے پی پی):اسلامیہ یونیورسٹی میں ریگولروائس چانسلرکی تعیناتی کے حوالے سے انٹرویوز کاعمل جلدشروع ہوگا۔سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب ڈاکٹرفرخ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں ریگولروائس چانسلرکی تعیناتی کاعمل شروع کیاگیاتھا جس میں 50کے قریب امیدواروں نے اسلامیہ یونیورسٹی سمیت چارمختلف یونیورسٹیوں کیلئے درخواستیں دی ہیں ۔ سکروٹنی کاعمل بھی مکمل کرلیاگیاتھا جس کے بعد انٹریوز کاسلسلہ شروع کیاجاناتھا ۔

تاخیرہونے پر جب سیکرٹری ہائر یجوکیشن پنجاب ڈاکٹرفرخ سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے بتایاکہ 8سے 10دنوں میں انٹرویوزکاعمل شروع کردیاجائے گا جبکہ دوسری طرف اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں عارضی طورپرتعینات کئے گئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرکامران کی تعیناتی کی معیاد ختم ہوئے دوہفتے گزرچکے ۔ اس حوالے سے سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب نے بتایاکہ چنددنوں میں عارضی وائس چانسلر کی ایکسٹینشن کالیٹر جاری کردیاجائیگا۔