اسلامیہ یونیورسٹی میں چولستانی پودوں کی باغبانی کے مقابلوں کا انعقاد

اسلامیہ یونیورسٹی میں چولستانی پودوں کی باغبانی کے مقابلوں کا انعقاد

169

بہاولپور۔ 16 اگست (اے پی پی):کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلےمیں پوسٹر و پینٹنگ، فیس ، وال پینٹنگ ، پرفارمنگ آرٹس ا ور چولستانی پودوں کی باغبانی کے مقابلے منعقد ہوئے۔ پرنسپل ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے اس موقع پر کہاکہ "آزادی ایک نعمت ہے "کے عنوان پر ہونے والے ان مقابلوں میں طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

طلباء کے بنائے ہوئے فن پاروں میں وطن عزیز پاکستان سے محبت ، لگن اور آزادی کی نعمت کو نمایاں انداز سے اُجاگر کیا گیا تھا۔ تقریب تقسیم انعامات میں پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنسزاور میاں عتیق احمد ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے پرنسپل ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی کے ہمراہ نمایاں کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔