اسلامیہ یوینورسٹی بہاولپور ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اسلام اورسائنس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

102

بہاولپور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رکے زیر اہتمام اسلام اور سائنس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی کی صدر آمنہ غفار نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹرحافظ عبدالستار نے اسلامی تعلیمات اور سائنسی فکر کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا۔ سوسائٹی کے ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد نے اس کامیاب ایونٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کیے۔

تقریب کے مہمان اعزازڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افیئرز تھے۔ اس کے علاوہ آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی ایڈوائزری بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔ نظامت کے فرائض سبین رزاق ایگزیکٹو ممبرآئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی اور محمد مکی نے ادا کیے۔ ڈاکٹر حافظ عبدالستار کو آئی یوبی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی ایڈوائزری بورڈ نے شیلڈ پیش کی۔ مزید برآں،آئی یوبی ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی کے ممبران اورآئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی کے جنرل ممبران کو تقریب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے۔