اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی تاریخی کانفرنس کی میزبانی پاکستان اور پوری قوم کے لئے فخر کا دن ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آج کا دن پاکستان اور پوری قوم کے لئے فخر کا دن ہے، جب پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کےوزرائے خارجہ کونسل کی تاریخی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے ۔
یہ ایک بدلتا پاکستان ہے۔ ہماری پوری قوم ریاست، حکومت ، افواج پاکستان سمیت تمام ریاستی ادارے مل کر پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بہترین کردار اداکررہے ہیں۔