اسلامی یونیورسٹی کرغزستان نےامام مسجد نبوی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

150

ریاض۔26اکتوبر (اے پی پی):اسلامی یونیورسٹی کرغزستان کے ریکٹر عبدالشکور نرماتوف نے مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر صالح البدر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے زیراہتمام تقریب میں کرغزستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر نے اسلام اور مسلمانوں کی سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مسجد نبوی کے امام نے اس اعزاز پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلامی سکالرشپ اور تعلیم میں اخلاص، دیانت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔علاوہ ازیں مسجد نبوی کےامام نے کرغزستان کی السرحی مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا جس میں ہزاروں افرد نے شرکت کی۔