اسلام آباد، اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد سٹال جل کر خاکستر

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور موڑ اتوار بازار میں منگل کو علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس سے متعدد سٹال جل کر خاکستر ہوگئے، فائر بریگیڈ اور نیوی کی آگ بجھانے والی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ صبح 3 بج کر50 منٹ بازار …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور موڑ اتوار بازار میں منگل کو علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس سے متعدد سٹال جل کر خاکستر ہوگئے، فائر بریگیڈ اور نیوی کی آگ بجھانے والی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ صبح 3 بج کر50 منٹ بازار میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے قالین، جوتے اور دیگر اشیا کے سٹالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے فورا بعد ہی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آگ پر ایک گھنٹہ میں قابو پالیا گیا، مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔ اتوار بازار ایچ نائن سیکٹر میں واقع ہے اور اس طرح کا واقعہ 18 جولائی 2019 کو اور اس سے پہلے بھی اس طرح کئی واقعات ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے آگ لگنے کے واقع پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ صبح سویرے بازار میں لوگ موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی بارہ گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو 1122 اور کوئیک رسپانس فورس بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی اور وہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں مصروف عمل رہی ہے۔

مزید خبریں