اوکاڑہ میں صفائی و ڈی سلٹنگ آپریشن تیز، صدر بازار اور کچہری بازار میں بھاری مشینری متحرک

ڈپٹی کمشنراوکاڑہ محمد اکرام ملک کی ہدایات پر تحصیل بھر میں صفائی اور ڈی سلٹنگ آپریشن تیزی سے جاری ہے صدر بازار اور کچہری بازار سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مشینری کے ذریعے نالیوں اور ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے

اوکاڑہ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراوکاڑہ محمد اکرام ملک کی ہدایات پر تحصیل بھر میں صفائی اور ڈی سلٹنگ آپریشن تیزی سے جاری ہے صدر بازار اور کچہری بازار سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مشینری کے ذریعے نالیوں اور ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے جس کے دوران مٹی، گاد اور نکاسی آب میں رکاوٹ بننے والے دیگر مواد کو ہٹایا جا رہا ہے ستھرا پنجاب ایجنسی کی صفائی ٹیمیں مختلف علاقوں میں دستی صفائی کے ساتھ ساتھ مشینری کے ذریعے صفائی کے امور سرانجام دے رہی ہیں

ڈی سلٹنگ آپریشن کے ذریعے نالیوں اور ڈرینز کی صفائی کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے متعلقہ افسران اور صفائی ٹیموں کو تمام نالیوں اور ڈرینز کی صفائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے صفائی آپریشن کے دوران گلی محلوں، بازاروں، شاہراہوں اور گنجان آباد علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر نکاسی آب کی سہولیات میسر آ سکیں۔

مزید خبریں