ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں طلبہ و طالبات کے لیے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا
ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں طلبہ و طالبات کے لیے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کو سڑک پر پیدل چلنے، سڑک عبور کرنے کے محفوظ طریقوں سمیت دیگر اہم ٹریفک قوانین اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔
ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔








