اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان عائشہ شفقت نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایل پی جی فروخت کرنے والی دکان کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران قانونی اور حفاظتی تقاضوں کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا گیا
ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر دکان سیل

مزید خبریں
جہلم۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان عائشہ شفقت نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایل پی جی فروخت کرنے والی دکان کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران قانونی اور حفاظتی تقاضوں کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی جیسے آتش گیر مادے کی خرید و فروخت میں حفاظتی اصولوں سے غفلت کسی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے غیر قانونی فروخت اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ کاروباری افراد کو تمام قانونی تقاضوں اور حفاظتی معیار پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔عائشہ شفقت نے متعلقہ عملے کو تحصیل بھر میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف نگرانی مزید مؤثر بنانے اور خلاف ورزی کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔







