اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹائون کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 66 مشکوک افراد،31 گھروں،دکانوں اور ہوٹلز کو چیک کیا جبکہ 15 مشکوک افراد اور دو موٹر سائیکل تھانہ منتقل کئے گئے،سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹائون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا،
سرچ آپریشن کے دوران 66 مشکوک افراد،31 گھر وں،دکانوں اور ہوٹلز کو چیک کیا گیا جبکہ 15 مشکوک افراد اور دو موٹر سائیکلز کو تھانہ منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جا رہے ہیں،
اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15″پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔