اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں 13سے16 جون کے دوران بارش اور آندھی کا امکان ہے،این ڈی ایم اے

128
وفاقی دارالحکومت سمیت کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں جمعہ اور بدھ 13سے16 جون کے دوران موسم کے ابر آلود رہنے، بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری موسمی ایڈوائزری میں عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور این ڈی ایم اے ایپ کے ذریعے اپ ڈیٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس دوران پنجاب کے دیگر علاقوں، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں اور آزاد کشمیر میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ پنجاب میں ہفتہ بھر گرم موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں زیادہ تر موسم کے گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور، صوابی، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں اس دوران زیادہ موسم کے تر گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں گرم موسم رہے گا تاہم استور، سکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور وادی نیلم کے علاقوں میں 13 سے 16 جون تک کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔