اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت وکلاء صفائی کی عدم دستیابی کے باعث 5 نومبر تک ملتوی کر دی ۔بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی تو سماعت کے دوران وکیلِ صفائی کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت …
اسلام آباد، ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت وکلاء صفائی کی عدم دستیابی کے باعث 5 نومبر تک ملتوی کر دی ۔بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی تو سماعت کے دوران وکیلِ صفائی کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزم عمر حیات کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سنبل میں مقدمہ درج ہے۔








