اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں منگل کو بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا …
اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں (آج) بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں منگل کو بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا (ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پورچترال، دیر، مالاکنڈ، سوات) میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، چکوال، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، خافظ آباد، منڈی بہاﺅالدین، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودہا، ساہیوال اور بہاولنگر میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری اور گرد ونواح میں برف باری کی بھی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی سندھ، شمالی بلوچستان اور ماڑہ، لسبیلہ، کالام اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لسبیلہ06، ژوب، قلات 04، بارکھان، اورماڑہ 03، کوئٹہ (سمنگلی)، دالبندین، خضدار 2، جھنگ 06، لاہور (شہر05، ایئرپورٹ03)، سرگودہا، کوٹ ادو03، بھکر، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، حافظ آباد 01، کالام 04، ڈی آئی خان 02، جیکب آباد 04، موہنجوداڑو، پڈیدن، دادو 02 اور لاڑکانہ میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 17، پارا چنار ،گوپس، کالام منفی 11 ، استور 10، ہنزہ منفی 06، مالم جبہ منفی05 اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








