اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی / وسطی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

174
weather

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان میں 6 اور بگروٹ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 48، جہلم، گوجرانوالہ، ڈی آئی خان (ائیر پورٹ)، جیکب آباد، بھکر، جوہر آباد، اٹک، بہاولنگر، نور پورتھل، حافظ آباد، لیہ، قصور، منڈی بہاؤلدین، منگلا اور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔