اسلام آبادسمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے ،بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پو ٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر، گڑھی دوپٹہ 36 ، مظفرآباد 34 ، راولاکوٹ 28 ، خیبر پختونخوا، بالاکوٹ 25 ، کاکول 9 ، مالم جبہ 8 ، کالام 6 ، پٹن 4 ، چترال ، دیر ، سیدو شریف 3 ، بنوں ، دروش ایک ، پنجاب، اسلام آباد زیروپوائنٹ 3 ، سید پور ، بوکرہ ایک ، مری ایک ، گلگت بلتستان، بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران مالم جبہ 4 ، کالام 3 اور مری میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، زیارت منفی8، قلات، لہہ منفی7،پاراچنار،کالام منفی 5، گوپس ،استور، کوئٹہ منفی 4،بگروٹ ، مالم جبہ اوراسکردو منفی3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔